اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئین کے مطابق فواد چوہدری کی توہین الیکشن کمیشن کیخلاف درخواست مسترد کی،فائل فوٹو
 اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئین کے مطابق فواد چوہدری کی توہین الیکشن کمیشن کیخلاف درخواست مسترد کی،فائل فوٹو

فوادچوہدری گرفتاری کے وقت نشے میں تھے،میڈیکل رپورٹ میں انکشاف

اسلام آباد (امت نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری گرفتاری کے وقت نشے میں تھے، یہ انکشاف فواد چوہدری کی میڈیکل رپورٹ میں کیا گیا ہے

پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی فواد چوہدری کی میڈیکل رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی۔

پولیس کے مطابق سابق رکن اسمبلی فواد چوہدری کی میڈیکل رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گرفتاری کے وقت فواد چوہدری نشے کی حالت میں تھے

پولیس نے فواد چوہدری کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری کے خلاف سیکرٹری الیکشن کمیشن کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، ان پر الیکشن کمیشن کے حکام کو دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔

بعد ازاں عدالت نے یکم فروری کو فواد چوہدری کی ضمانت منظور کی تھی۔