اسلام آباد(امت نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سندھ پولیس کی شیخ رشید احمد کی حوالگی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ضمانت کی درخواست پیر کو سماعت کیلیے مقرر کرلی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں سندھ پولیس کی جانب سے دائر راہداری ریمانڈ کی سماعت پر جج نے شیخ رشید احمد کو سندھ منتقل کرنے اور راہداری ریمانڈ کی درخواست کو مسترد کردی جبکہ شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر پیر کے لیے نوٹس جاری کردیے
اُدھر رجسٹرار آفس نے اعتراضات کے ساتھ شیخ رشید کی ضمانت کیلیے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی، جس پر جسٹس طارق محمود جہانگیری پیر کو سماعت کریں گے۔ رجسٹرار آفس نے اعتراض اٹھایا کہ دوسرے صوبوں میں درج مقدمات ہم کیسے دیکھ سکتے ہیں ؟ مقدمات درج کرنے سے روکنے کا آرڈر کیسے دے سکتے ہیں ؟۔
شیخ رشید نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیاکہ عمران نے آصف زرداری پر قتل کا الزام لگایا جس کا میں نے حوالہ دیا ، سیاسی بیان بازی کی بنا پر مزید مقدمات درج کرنے سے روکا جائے، آبپارہ ، مری اور کراچی کے مقدمات غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیے جائیں اور کیس کے حتمی فیصلے تک کراچی منتقلی سے روکا جائے۔