اسلام آباد(اُمت نیوز) بھارتی مظالم کا شکار نہتے کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عزم لئے کشمیری قوم آج یوم یکجہتی کشمیر منائےگی۔
یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ملک بھر میں تقاریب اور سیمینار منعقد کیے جائیں گے۔جن میں بھارتی فورسز کی بربریت کیخلاف آوازبلند کی جائے گی۔
مقررین کی جانب سے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پرعالمی برادری کی توجہ کی طرف دلائی جائے گی۔