پشاور(اُمت نیوز)پشاور میںضلعی انتظامیہ نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 کا نفاذ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کی صوبائی تقریب مشاورت کے بعد گورنر اور نگران وزیر اعلیٰ نے چاردیواری کے اندر منعقد کرنے کافیصلہ کیاہے۔
گورنر حاجی غلام علی، نگران وزیراعلیٰ اعظم خان سمیت سیاسی، سماجی و سرکاری شخصیات تقریب میں شرکت کریں گے۔
گورنر غلام علی کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی و پاسداری ہم سب پر فرض ہے، ہماری اولین ترجیح صوبہ کے عوام کو تحفظ اور امن و امان یقینی فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب کوذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دینا ہے، دفعہ 144 کے نفاذ پر عملدر آمد شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے انتہائی ضروری ہے۔