بھارت(اُمت نیوز)12 ویں جماعت کے امتحان میں 500 لڑکیوں کے درمیان پرچہ دینے والے اکیلا لڑکا بے ہوش ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے ضلع نلندا میں پیش آیا ہے۔پرچہ شروع ہونے کے کچھ لمحے بعد ہی بے ہوش ہوگیا تھا۔
بے ہوشی کی وجہ پرچہ مشکل آنا نہیں تھابلکہ وہ پانچ سو لڑکیوں کے بیچ امتحان دینے والا اکیلا لڑکا تھا جو گھبراہٹ کی وجہ سے اپنے حواس کھو بیٹھا تھا
17 سالہ منیش شنگر پرساد سندر گڑھ کا کہنا رہنے والا ہے اور وہ امتحانی مرکز میں ریاض کا پرچہ دینے کیلئے آیا تھا۔ ساری لڑکیوں کے درمیان خود کواکیلا دیکھ کر نروس ہوگیا تھا
لڑکے کے اہلِ خانہ نے بتایا کہ اتنی ساری لڑکیوں کے درمیان دھیرے دھیرے گھبراہٹ ہوئی اور اتنی بڑھی کہ سر چکرانے لگا اور اس کے بعد انہیں ہوش نہیں رہا۔
ڈاکٹروں کے مطابق وہ اچانک مکمل طور پر بے ہوش ہوچکے تھے۔