گجرات(اُمت نیوز) 9 ماہ کی بیٹی کو قتل کرنے والے باپ اور داد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ گجرات میں پیش آیا ہے۔ جس میں سگندل باپ نے بیٹی کو جائیداد میں حصہ نہ دینے کی غرض سے قتل کردیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے نانا کی مدعیت میں 29 جنوری کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ایف آئی آر رپورٹ کے مطابق بیٹی کا قتل ماں کو میکے بھیجنے کے بعد کیا گیا تھا
پولیس کا کہنا ہے کہ 29 جنوری کو بچی کے نانا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق سانس کی نالی بند ہونے سے بچی کی موت ہوئی ہے۔جبکہ پوسٹ مارٹیم رپورٹ آنے کے بعد اصل حقائق کا پتہ چل سکے گا