اسلام آباد: سابق صدر پرویز مشرف کے اہلخانہ نے پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ کیا ہے اوران کی میت کل پاکستان لائے جانے کا امکان ہے۔
سابق صدر پرویز مشرف کے صاحبزادے بلال اور بیٹی نے پاکستانی سفارتخانہ اور قونصل خانے سے رابطہ کیا ہے تاکہ سابق صدر پرویز مشرف کی میت پاکستان لائی جا سکے ۔
دبئی کے المکتوم ایئرپورٹ پر خصوصی طیارے لینڈ کرتے ہیں ،اطلاعات ہیں کہ نور خان ایئربیس سے پاکستانی ایئرفورس کا طیارہ پرویز مشر ف کی میت لینے آئے گا ،اہلخانہ نے خواہش ظاہر کی ہے کہ سابق صدرکی تدفین پاکستان میں کی جائے ،پرویز مشرف کی میت کل پاکستان روانہ کی جائے گی ۔
پرویز مشرف کی تدفین کراچی یا اسلام آباد میں کرنے کے حوالے سے فیصلہ نہیں ہو سکاکیونکہ پرویز مشرف کے والد کی تدفین کراچی میں ہوئی تھی جبکہ ان کی والدہ کا انتقال دبئی میں ہوا تھااوروہ دبئی کے ہی قبرستان میں سپردخاک ہیں،پرویز مشرف کی میت کو دبئی سے پاکستان منتقل کرنے کیلیے اقدام کیے جا رہے ہیں ۔