اسلام آباد: صدرِ مملکت عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل (ر)پرویز مشرف کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔
صدر عارف علوی نے سابق صدر پرویز مشرف کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلیے صبر جمیل کی دعا کی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر کے انتقال پر دعائے مغفرت کی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت عسکری قیادت، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے علاوہ دیگر سیاسی شخصیات نے بھی پرویز مشرف کے اہل خانہ سےافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں مرحوم صدرکی فیملی کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں۔