کراچی:سابق صدر پرویز مشرف دبئی میں انتقال کر گئے ہیں ، ان کی تدفین کے حوالے سے خاندانی ذرائع کا موقف آگیا ہے،خاندانی ذرائع کاکہناہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو کراچی میں سپرد خاک کیاجائے گا
سابق صدر پرویز مشرف کافی عرصے سے علیل تھے اور دبئی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے ،اہلخانہ نے میت پاکستان لانے کیلیے پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ کیا ہے ، ان کی میت کل پاکستان لائی جائے گی۔
سابق صدر پرویز مشرف کی میت لانے لیے طیارہ کل پاکستان سے دبئی کے لیے صبح گیارہ بجے روانہ ہوگا ۔خصوصی طیارہ نور خان ائیر بیس سے دبئی کےالمکتوم ایئرپورٹ پہنچے گا۔
یاد رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے والد کراچی میں مدفون ہیں جبکہ ان کی والدہ دبئی کے قبرستان میں سپرد خاک ہیں ۔