راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی طبیعت ناساز ہوگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کو رات کو شدید بخارتھا جبکہ طبی معائنےکے دوران طبیعت ناساز ہونے کا معلوم ہوا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ شیخ رشید کے جسم کا درجہ حرارت 101 سے زیادہ تھا جیل ڈاکٹرز نے شیخ رشید کو بخار کی دوائی دی۔