کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور نے پیپلزپارٹی میں شمولیت باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنماؤں نے پریس کانفرس کی جس دوران خواجہ سہیل نے پی پی پی میں پانی شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔
صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعیدغنی نے کہا کہ سابق ایم این اے خواجہ سہیل نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کی ہے جبکہ فیضان روات بھی پی پی میں شمولیت اختیارکررہے ہیں، دونوں حضرات کو پاکستان پیپلز پارٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں۔