کوئٹہ(اُمت نیوز)کوئٹہ میں دستی بم حملہ ہوا ہے جس میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بم حملہ کوئٹہ کے علاقے منوچان روڈ پر ہوا۔دستی بم نامعلوم افراد کی طرف سے پھینکا گیا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس کی آواز کو دور دور تک سنا گیا، دھماکے میں ایک اور ایک خاتون زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔