ہری پور،جوگی موہڑہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ہری پور (نامہ نگار) جوگی موہڑہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد 3 سو سے زائد مریضوں کا علاج معالجہ دور دراز کے علاقوں سے جوق در جوق عوام کی شرکت، کیمپ صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک جاری رہافضل داد ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہری پور کے نواحی گاؤں جوگی موہڑہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں بچے بچیوں سمیت 3 سو سے زائد خواتین و حضرات کا علاج و معالجہ کیا گیا فری میڈیکل کیمپ بغیر کسی وقفے کے صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک جاری رہا، کیمپ میں آنکھوں کے معائنے سمیت شوگر، بلڈ پریشر چیک، نزلہ، زکام، بخار سمیت ہر مرض کا علاج بھی کیا گیا اور ادویات بھی فری دی گئیں شفاء آئی ہسپتال کی ٹیم کے علاوہ ڈاکٹر طاہرہ راٹھور (انگلینڈ) اور دیگر میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر بھی کیمپ میں موجود تھے، اس موقع پر فضل داد ویلفیئر فاؤنڈیشن کے بانی چیئرمین خان افسر قادری نے کہا کہ اس علاقے میں فضل داد ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت یہ تیسرا بڑا میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس علاقے میں دور دور تک کوئی گورنمنٹ کی ڈسپنسری وغیرہ نہیں ہے جس سے خاص کر شوگر اور بلڈ پریشر کے مریض بہت زیادہ پریشانی کا شکار ہیں فری میڈیکل کیمپ سے غریب عوام کی تھوڑی بہت تشفی ہو جاتی ہے اور یہی ہمارا مشن ہے جو مرتے دم تک جاری رہے گا