راولپنڈی(اُمت نیوز)راولپنڈی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دلہن زخمی ہوگئی ہے۔لڑکے نے رشتہ نہ ملنے پر دلہن کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ راولپنڈی کے علاقےکمیٹی چوک کے میرج حال میں پیش آیا ہے۔ جس میں دلہن زخمی ہوگئی ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کمیٹی چوک میرج حال میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دلہن زخمی ہوئی جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے فائرنگ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
لڑکی سے گرفتار ملزم شادی کرنا چاہتا تھا، لڑکی کے گھر والوں کے انکار پر ملزم نے شادی کی تقریب میں فائرنگ کی ہے