ہری پور میں جائیداد کے تنازعے نے پانچ جانیں لے لیں

ہری پور(نامہ نگار) ہری پور میں جائیداد تنازعہ پر آتشیں اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ کرکے 5افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 10 نامزد ملزمان میں سے 5 ملزمان کوگرفتار کرلیاجبکہ چھٹا نامزد ملزم جھگڑے اور فائرنگ کے دوران جاں بحق ہو گیازرائع کے مطابق گزشتہ روز تھانہ سرائے صالح کی حدود چنگی بانڈی میں جائیداد کے تنازعہ پر دو گروپوں میں خون ریز تصادم اور فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید ذخمی ہوگئے پولیس تھانہ سرائے صالح اور ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ٹراما سنٹر ہری پور منتقل کردیاپانچ روز قبل اسسٹنٹ کمشنر نے زمین کی ملکیت فریق اوّل کو دے دی تھی۔گزشتہ روزجب وہ ہل چلانے وہاں پہنچے تو فریق دوئم نے ان پر فائرنگ کر دی جس پہ فریق اوّل نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ تین اشخاص زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دونوں فریقین کو گذشتہ ماہ اس تنازعہ کی وجہ سے پابند ضمانت کیا گیا تھا عابد شاہ گروپ میں سے عابد شاہ ولد محمد شاہ،عباس شاہ ولد محمد شاہ، زولقرنین حیدر شاہ ولد عباس شاہ۔ اشفاق شاہ ولد اقبال شاہ مخالف پارٹی کی فائرنگ اور کلہاڑیوں کے وارسے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ دوسری جانب سے مظہر شاہ ولد نذر شاہ دیگر اپنے بھائیوں اور بیٹوں کے ہمراہ جوابی فائرنگ کی جسکے نتیجے میں کاظم شاہ ولد قاسم،شاہ،نزاکت شاہ ولد قاسم شاہ، رحمت شاہ ولد نظر شاہ ذخمی ہو گئے۔ جبکہ مظہر شاہ ولد نظر شاہ موقع پر جاں بحق ہو گیاپولیس ٹیم کی بروقت کاروائی کی وجہ سے10 نامزد ملزمان میں سے 5 گرفتار جبکہ چھٹا نامزد ملزم جھگڑے اور فائرنگ کے دوران جاں بحق ہو گیا پولیس نے وقوعہ میں استعمال ہونے والی پک اپ اور ڈرائیور کو بھی گرفتار کرکے شامل تفتیش کر لیا ہے ایڈیشنل ایس پی ہری پور اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز کی نگرانی میں آپریشن جاری ہے اورمزید گرفتاریاں متوقع ہیں