ملتان (اُمت نیوز)مریم نواز کے ملتان دورے پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت نے پٹرول کی قیمتیں مزید بڑھانےپر آمادگی ظاہر کردی ہے۔
بجلی کی قیمت بھی 7 روپے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے جارہی ہے۔
پی ٹی آئی وائس چیئرمین کا کہنا ہے مریم بتائے وہ ملتان میں پٹرول اور بجلی کی قیمتیں مہنگی کرنے کا تحفہ لے کر آئی ہیں۔کیا یہ تحفہ عوام کیلئے خوشخبری ہے ؟
انہوں نے کہاکہ مزید سیلز ٹیکس بھی مزید 18 فیصد بڑھانے جارہے ہیں ،گیس کی قیمتوں میں آئی ایم ایف کے کہنے پراضافہ کیا جا رہا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos