انگریز نے کشمیری قوم کو گلاب سنگھ کے ہاتھوں فروخت کیا، سراج الحق

اسلام آباد(اُمت نیوز) یوم یکجہتی کشمیر کے جلسے موقع پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ کشمیر قوم اور انگریز نے گلاب سنگھ کے ہاتھوں فروخت کیا ہے
کشمیر کی آزادی کیلئے موجودہ حکومت کے پاس کوئی پلا ن نہیں ہے۔
اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے میں سراج الحق نے کہا کہ آج پوری قوم نے کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے عزم دہرایا ہے۔
دوسو سال سے مظلوم کشمیری قوم آزادی کیلئے تڑپ رہی ہے۔کشمیری قوم کو گلاب سنگھ کے ہاتھوں انگریز نے فروخت کیا تھا
امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ روزانہ 3 کشمیری نوجوانوںبھارتی فوج کی گولیوں سے شہید ہو رہے ہیں،اب تک دولاکھ کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔
دنیا کا سب سے بڑا قید خانہ مقبوضہ کشمیر ہے،مائوں کے سامنے ان کے بچوں کا قتل کیا جا رہا ہے ، مائوں بہنوں کی عزتیں تار تارکی جا رہی ہیں
اپنے بچوں کو کشمیری بزرگوں نے آزادی، شہادت اور جہاد کا درس دیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہکشمیر کے حق میں قراردادوں پر اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سب اندھے ،بہرے ہوچکے ہیں، پاکستان کے حکمرانوں نے اپنے فرض اور حق ادا نہیں کیا۔