بھارت (امت نیوز)سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے انتقال پر بھارتی کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے اعتراف کیا ہے کہ وہ بھارت کے نا قابل تسخیر دشمن تھے
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ششی تھرور نے پرویز مشرف کے انتقال تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر پاکستان کافی عرصے سے لا علاج بیماری میں مبتلا تھے جس کی وجہ سے ان کا انتقال ہوگیا ہے وہ بھارت کے نا قابل تسخیر دشمن تھے جو 2002 سے 2007 کے درمیان امن کیلئے ایک حقیقی طاقت بنے ہیں
ششی تھرور نے لکھا کہ میری اقوام متحدہ میں پرویز مشرف کے دورِ اقتدار میں ان سے سالانہ ملاقات ہوتی تھی، میں نے انہیں حکمتِ عملی اور سوچ میں بہت ہوشیار اور صاف گو پایا،
سابق صدر پرویز مشرف کے دنیا سے جانے پر بھارتی کانگریس کے رکنِ پارلیمنٹ نے دلی جذبات کا اظہار بھی کیا ہے،
“Pervez Musharraf, Former Pakistani President, Dies of Rare Disease”: once an implacable foe of India, he became a real force for peace 2002-2007. I met him annually in those days at the @un &found him smart, engaging & clear in his strategic thinking. RIP https://t.co/1Pvqp8cvjE
— Shashi Tharoor (@ShashiTharoor) February 5, 2023
واضح رہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے ہیں