ملازمین کو بونس تنخواہ ،چینی کمپنی نےنوٹوں کے انبار لگا دیے

چین(اُمت نیوز) اپنے ملازمین کو بونس تنخواہ دینے کیلئے چینی کمپنی نے نوٹوں کی بارش کردی ۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہوگئی ہے
تفصیلات کے مطابق بونسز کی ادائیگی کیلئے کرین بنانے والی کمپنی نے 9ملین امریکی ڈالرز کی بھاری رقم ملازمین میں تقسیم کردی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرخ اسکارف پہنے ملازمین نوٹوں کے بنڈل اٹھائے خوشی خوشی اسٹیج سے نیچے اترتے نظر آرہے ہیں۔
مالک نے یہ بونس 2022 کے دوران کمپنی کی بمپر سیل کی خوشی منانے کے طور پر دیا ہے۔ اور کمپنی کے پانچ ٹاپ سیلز منیجرز کو فی کس 7 لاکھ 40 ہزار ڈالرز بطور بونسسز ادا کیے گئے۔

اس کے علاوہ کیشن کائونٹنگ مقابلے میں کمپنی نے شرکاء کو ایک وقت دیا تھا جس میں وہ جتنی رقم وہ گنیں گے وہ ان ہی کی ہوگی