سری نگر (اُمت نیوز) سابق صدر جنرل ریٹائر ڈ پرویز مشرف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ مسئلہ حل کیلئے شاید پرویز مشرف نے حقیقتاً کوشش کی ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں محبوب مفتی کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف وہ پاکستانی جنرل تھے جو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق پاکستان بھارت دونوں کیلئے قابل قبول حل چاہتے تھے۔
محبوبہ مفتی کا کہنا تھاکہ مشرف اور واجپائی کے شروع کیے تمام اقدامات کو بھارتی حکومت نے تبدیل کردیا ہے بس اب جنگ بندی باقی ہے۔
واضح رہے کہدبئی میں سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف انتقال کرگئے ہیں۔ وہ طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرعلاج تھے۔