کراچی (اُمت نیوز) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے 16 مارچ کو کراچی 9حلقوں میں ہونے والے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔
جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےسینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن ہم سے چھینا گیا ہے ، یہ تمام سیٹیں ایم کیو ایم واپس حاصل کرکے رہے گی
انہوں نے کہا کہ ہمارے آبائو اجداد نے قیام پاکستان میں حصہ ڈالا ہے،ہم پاکستان کو بچانے کیلئے نکلے ہیں۔دھاندلی کے زور پر کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان سے نشستیں چھینی گئی ہیں
کراچی نے مشرف کے دور میں بہت ترقی کی۔ پرویز مشرف کے دور میں آٹا 20 روپے اور ڈالر 60 روپے پر رکا رہا،
پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی 16 مارچ کو ہمارے خلاف میدان میں اتریں، دس بسیں دیکر پاکستان پیپلز پارٹی ہم پر اپنا احسان جتا رہی ہے۔
بلدیاتی انتخابات میں سیٹیں جیتنے والے بہت جلد استعفیٰ دیں گے۔