اسلام آباد( اُمت نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیاء کپ 2023 کے پاکستان انعقاد بارے اپنے موقف پر ڈٹ گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے بحرین میں آئی سی سی کی میٹنگ کےدوران دو ٹوک انداز میں موقف اپنایا کہ ایشیا کپ ہوا تو پاکستان میں ہی ہو گا، اگر ایشیاءکپ متاثر کیا گیا تو ہمارا بھی بھارت میں شیڈول ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی پر بھی ڈیڈ لاک ہوگا۔
خیال رہے کہ ایشیا ءکپ 2023 پاکستان میں شیڈول ہے تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ حکومت کی اجازت کا بہانہ بناکر پاکستان آنے سے انکارکرچکا ہے،
ایشیاءکپ کے وینیو کے حوالے سے فیصلہ اب مارچ میں کیا جائے گا۔