سابق صدر پرویزمشرف کی میت آج پاکستان لائی جائے گی

دبئی: طویل علالت کے بعد گزشتہ روز دبئی میں انتقال کرجانے والے پاکستان کے دسویں صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی میت پاکستان لانے کے لیے خصوصی طیارہ آج دبئی جائے گا۔

دبئی کے المکتوم ایئرپورٹ سے میت صبح گیارہ بجے پاکستان روانہ کی جائے گی، پرویزمشرف کی نمازجنازہ اور تدفین منگل کو کیے جانے کا امکان ہے۔ پرویز مشرف کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

سابق صدر پرویز مشرف کی طبعیت بگڑنے کے بعدانہیں فوری طور پر امریکن اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں وہ 79 برس کی عمر میں فجر کے وقت انتقال کرگئے۔

ان کے صاحبزادے بلال مشرف اور صاحبزادی دبئی پہنچ گئے ہیں، جبکہ ان کی اہلیہ صہبا مشرف پہلے ہی دبئی میں موجود ہیں۔