انقرہ : ترکیہ میں آنے والے شدید زلزلے پر وزیراعظم شہباز شریف نے ترک عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔ ٹوئٹر پرجاری بیان میں وزیراعظم نے لکھا کہ ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں شدید زلزلے کی خبر سے گہرا رنج و دکھ ہوا ہے۔
Deeply saddened by the news of a massive earthquake that struck southeastern region of Türkiye. I send my profound condolences & most sincere sympathies to my brother President @RTErdogan & brotherly people of Türkiye on the loss of precious lives & damage to infrastructure.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) February 6, 2023
وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدرکو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنے بھائی رجب طیب اردوغان سے تعزیت اور انتہائی مخلصانہ ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان پر ترکی کے ساتھ کھڑے ہیں۔