لاہور:مدرسے کے معلم نے چھٹی کرنے پر سزا دیتے ہوئے 10 سالہ طالب علم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا دیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق لیاقت آباد تھانے کی پولیس نے تشدد میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم طاہر نے طالب علم کو مدرسے سے چھٹی کرنے پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 10 سالہ طیب کی کمر اور دیگر حصے زخمی ہو گئے اور جسم پر گہرے نیل پڑ گئے۔
10 سالہ طالب علم طیب پنڈی اسٹاپ پر قائم مدرسے میں پڑھنے جاتا تھا۔ تشدد کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔