بیجنگ: چین کے دفاعی ترجمان نے امریکہ کی جانب سے چین کے غیرعسکری بغیر پائلٹ طیارے پرحملے میں طاقت کے استعمال پر سخت احتجاج کیا ہے۔
چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان تان کیفی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی حملہ ایک واضح غیرمعمولی ردعمل تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم امریکا کے اس اقدام پر شدید احتجاج کرتے ہیں اوراس قسم کے حالات سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔