اسلام آباد(اُمت نیوز) ترکیہ اور شام میں زلزلے کی پیشگوئی تین روز قبل کردی گئی تھی ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابقخطے میں بڑے زلزلے کی پیشگوئی نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والے تحقیق کار فرینک ہوگر بیٹس نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹوئٹ میں کچھ دنپہلے ہی کر دی تھی۔
فرینک ہوگر بیٹس نے ٹوئٹ میںیہ بھی بتایا گیا تھا کہ پہلےزلزلے کے بعد ایک اور بڑا جھٹکا آئے گا، ان کی یہ پیشگوئی بھی سچ ثابت ہوئی۔
فرینک ہوگر بیٹس نے 3 فروری کو ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ جنوبی وسطی ترکیہ، اردن، شام اور لبنان میں 7 اعشاریہ 5 شدت کا زلزلہ جلد یا بدیر آئے گا، ان کی زلزلے سے متعلق پیشگوئی 3 روز بعد ہی سچ ثابت ہوئی۔
My heart goes out to everyone affected by the major earthquake in Central Turkey.
As I stated earlier, sooner or later this would happen in this region, similar to the years 115 and 526. These earthquakes are always preceded by critical planetary geometry, as we had on 4-5 Feb.
— Frank Hoogerbeets (@hogrbe) February 6, 2023
نیدر لینڈ کے ریسرچر نے زلزلے کے حوالے سے اپنی پیشگوئی درست ثابت ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا وسطی ترکیہ میں آنے والے زلزلے سے متاثرہ ہونے والے ہر فرد کے لیے میرا دل بہت دکھی ہے۔