اسلام آباد(اُمت نیوز)زلزلہ متاثرین سے اظہار ہمدردی کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف 8 فروری کو ترکی روانہ ہونگے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم 8 فروری کو ترکی کا دورہ کریں گے اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا تھاکہ ترکیہ میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کاوزیراعظم شہباز شریف دورہ کریں گے۔
وزیراعظم دورے کے دوران انقرہ بھی جائیں گے جہاں ترک صدر طیب اردوان سے بھی ملاقات کریں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ شب ترکیہ اور شام شدید زلزلہ آیا ہے اور 7.9 شدت کے زلزلے سے متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جس کے باعث مجموعی طور پر ہلاکتیں 2400 سے تجاوز کرگئیں اور سیکڑوں افراد زخمی ہیں۔