آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ اور مقام تبدیل

اسلام آباد(اُمت نیوز) دہشت گردی کے مسئلے پر آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ اور مقام تبدیل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے پی سی کانفرنس کی تاریخ اور مقام پی ٹی آئی کے مطالبے پر تبدیل کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق اب اے پی ایس 7 کی تاریخ کے بجائے 9 فروری کو صبح گیارہ بجے وزیر اعظم ہائوس کی بجائے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگی۔

دہشتگردی کے مسئلے کے حل اور معاشی مسائل ایجنڈے میں شامل ہیں۔ دہشت گردی کی حالیہ لہر پر عسکری قیادت اجلاس کو بریفنگ دے گی۔

آل پارٹی کانفرنس میں درپیش چیلنجز کےلیے مشترکہ حکمت عملی مرتب ہوگی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر نظرثانی ہو گی۔
معاشی مسائل سے نمٹنے کے لیے اکنامک روڈمیپحکومت پیش کرے گی