گجرات ،پرویز الٰہی کی رہائشگاہ پر پولیس کاد وبارہ چھاپہ

گجرات(اُمت نیوز)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ گجرات میں  پولیس نے دوبارہ چھاپہ مارا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے کنجاہ ہائوس جو کہ پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کی رہائش گاہ ہے اس کو گھیرے میں لے لیا ہے۔اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری رہائش گاہ کے باہر جمع ہے۔

نفری میں پولیس، ایلیٹ فورس کے 10 سے زائد تھانوں کے اہلکار شامل ہے،پولیس اہلکار سیڑھیاں لگا کر چودھری پرویز الٰہی کی رہائشگاہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں
ذرائع کےمطابق   سابق وزیراعلیٰ کی رہائشگاہ پر گیٹ کیپر اور ملازم موجود ہیں ، پرویز الٰہی کی فیملی کا کوئی فرد گھر پر موجود نہیں ہے
ذرائع کا یہ بھی کہناہے کہ سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی لاہور اور مونس الٰہی بیرون ملک مقیم ہیں ۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پولیس نے گرفتاری کیلئے چھاپے مارے تھے تاہم انہیں کوئی کامیابی نہیں ملی