پشاور(اُمت نیوز) پشاور پولیس لائنز مسجد میں خودکش حملے کرنے والے کی تصویر کے پی کے پولیس نے جاری کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ،تصویر خیبر پختونخواہ پولیس نے جاری کی ہے۔خودکش حملہ آور اور اس کے سہولت سے متعلق خبر دینے والے کو ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔
خودکش حملے کی تفتیش سے متعلق ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ تحقیقات کرنےوالی ٹیم کاکہنا ہے کہ گزشتہ سال دسمبر کے مہینے اور رواںسال جنوری کے مہینے میں دو بار سرکی بازار میں خودکش دھماکے میں استعمال موٹر سائیکل کو فروخت کیا گیا ہے
پولیس کا کہنا ہے کہموٹرسائیکل فروخت کرنے والوں کو تحقیقاتی ٹیم نے حراست میں لے لیا ہے۔موٹر سائیکل فروخت کرنیوالا مشتبہ شخص نے موٹر سائیکل کی فروخت کے 5دن بعد پاسپورٹ کیلئے اپلائی کیا تھا
موٹرسائیکل فروخت کرنے والا شخص پیشے سے مزدور ہے اورپولیس لائن مسجد میں مزدوری بھی کی ہے۔