گجرات (اُمت نیوز)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پولیس نے میری رہائش گاہ کا محاصرہ کرلیا ہے،
چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری میرے گھر کے باہر موجود ہے۔پولیس اہلکار سیڑھیاں لگا کر گھرمیں داخل ہونے کی کوشش کررہے ہیں
رہنما ق لیگ نے مزید کہا کہ لاہور میں محمد خان بھٹی کے گھرکا محاصرہ کر کے پولیس نے محمد خان بھٹی کو گرفتار کرلیا ہے۔
Police , Fia, and others again at Kunjah House . They keep raiding without warrant. By raiding our house you think you will make us leave @ImranKhanPTI . Think again!! pic.twitter.com/eumfhL0BaA
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) February 6, 2023
حفاظتی ضمانت کیلئےمحمد خان بھٹی سندھ ہائیکورٹ جارہے تھے، محمد خان بھٹی کوایس ایس پی حیدرآباد کی نگرانی میں سندھ پولیس نے حراست میں لیا ہے۔
پرویز الہٰی نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہیں محمد خان بھٹی کو بھی لاپتا نہ کر دیا جائے، سندھ سے پنجاب کے رہنماؤں کو لاپتا کرکے کیا پیغام دیا جا رہا ہے؟
انہوں نے کہا کہ اس لاقانونیت کاوزیراعلیٰ سندھ فوری نوٹس لیں، یقین ہے ۔صوبوں میں بےچینی پھیلنے والے اقدام سے وزیراعلیٰ سندھ روکیں گے