اسلام آباد(اُمت نیوز) دوا ساز کمپنیوں نے ایک ہفتے بعد ادویات کی پیداوار اورسپلائی بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فارمو سوٹیکل مینوفیکچرزایسوسی ایشن کے رہنماءقاضی منظور دلاور کا کہنا ہے کہ ڈالر مہنگا ہونے سے خام مال مہنگا ہوگیا ہے بجلی اور گیس بھی مہنگی ہو چکی ہے
ایسے حالات میں موجودہ قیمت پر دوا بنانا مشکل ہوگیا ہے ۔ ادویات کی پیداوار ایک ہفتے بعد بند کردیں گے، مختلف کمپنیوں نے حکومت اور ڈریپ کو پیداوار بند کرنے کا نوٹس دینا شروع کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی، لاہور اور راولپنڈی کی 10 کمپنیاں پیداوار بند کرنے کے نوٹس دے چکیں
خام مال،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے، اگلے چند دنوں میں تمام دواسازکمپنیاں پیداوار بند کرنے کے نوٹس دیں گی۔
قاضی منصور دلاور کا کہنا تھاکہ ادویہ ساز کمپنیوں اور عوام کی مشکلات کا احساس حکومت اور ڈریپ کو نہیں ہے۔
دوسری جانب ڈریپ حکام کے مطابق انہیں ابھی تک کونوٹس موصول نہیں ہواہےصرف زبانی طورپر پیداوار بند کرنے سے آگاہ کیا گیا ہے۔