کراچی (اُمت نیوز) سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان کو مٹیاری سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محمد خان بھٹی حفاظتی ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ جار ہے تھے جب انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔
اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ کہیں محمد خان بھٹی کو لاپتہ نہ کردیا جائے گا،
پنجاب میں لوگوںکی گرفتاریوں سے کیا ثابت کیا جارہا ہے۔
چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ آئی جی سندھ اور سندھ انتظامیہ کو خبردار کرتے ہیں کہ ایسے واقعات صوبوں میں نفرت کا باعث بنیں گے، وزیراعلی سندھ اس لاقانونیت پر فوری نوٹس لیں،
مجھے یقین ہے کہ ایسا اقدام جس سےصوبوں میں بے چینی پھیلے وزیراعلی سندھ ایسے اقدام کا راستہ روکیں گے