اسلام آباد: سینیٹ اجلاس میں سینیٹر بہرا مند تنگی نے پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید کو بے شرم کہہ دیا، تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس جاری تھاکہ سینیٹر بہرامند تنگی، محسن عزیزاور فیصل جاوید کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہو گیا۔
محسن عزیزکی تقریرکے دوران سینیٹر بہرا مند تنگی نے بات کی تو فیصل جاوید نے روکا،فیصل جاوید کے بات کرنے پر بہرا مندتنگی نے انہیں بے شرم کہا۔
بے شرم کہنے پر محسن عزیز بھی اپنی نشست پر کھڑے ہو گئے ،بہرا مند تنگی نے کہا میں نے آپ کو نہیں فیصل جاوید کو بے شرم کہا ہے ، میں اس لوہار کے بچے کو جانتا ہوں۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہاکہ تمام ارکان اپنی نشست پر بیٹھ جائیں ،بہرا مند تنگی کے الفاظ پر تحریک انصاف کے سینیٹرزایوان سے واک آﺅٹ کر گئے۔