اسلام آباد: مبینہ بیٹی ٹیرین کوچھپانے پرعمران خان کیخلاف نااہلی کیس میں بڑی پیش رفت ہوگئی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر بینچ کا حصہ ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ ہائیکورٹ نے کاز لسٹ جاری کردی۔ بنچ 9 فروری کو کیس کی سماعت کرے گا۔
واضع رہے شہری محمد ساجد نے عمران خان کو نااہل کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی پر مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے کا الزام ہے۔