اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نیب ترامیم سے ختم یا دوسرے فورم پر منتقل کیسزکی تفصیلات طلب کرلیں۔
سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کہاکہ نئے اٹارنی جنرل کی تقرری خوش آئند ہے،نئے اٹارنی جنرل کے آنے سے حکومتی ٹیم اور مضبوط ہو گئی ۔
عدالت نے نیب ترامیم سے ختم یا دوسرے فورم پر منتقل کیسز کی تفصیلات طلب کر لیں، عدالت نے کہاکہ نیب ترامیم سے کتنے کیسز کا فیصلہ ہوا اور واپس ہوئے تفصیلات جمع کرائیں ۔
اسپیشل پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ نیب ترامیم سے کوئی کیس ختم نہیں ہوا،کچھ نیب کیسز ترامیم کے بعد متعلقہ فورمز پر منتقل ہوئے،عدالت نے نیب کو پلی بارگین کی رقم سے متعلق تفصیل بھی رپورٹ میں شامل کرنے کا حکم دیدیا۔