اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ترکی کے زلزلہ متاثرین کیلیے ریلیف فنڈ قائم کر دیا جس میں کابینہ ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرے گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مخیر حضرات سے ترکی کے زلزلہ متاثرین فنڈ میں فراخ دلانہ مدد کی اپیل کی ۔
واضح رہے کہ وزیراعظم ترک عوام سے اظہار یکجہتی کیلیے کل صبح انقرہ روانہ ہوں گے، پاکستان کی جانب سے امدادی سامان پر مشتمل ایک سے زائد طیارے پہلے ہی روانہ کر دیے گئے ہیں۔