کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کےلیے جمعہ کو ایک بجے کا وقت دیا گیا ہے۔فوٹو امت
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کےلیے جمعہ کو ایک بجے کا وقت دیا گیا ہے۔فوٹو امت

خواجہ سہیل منصور نے این اے 256 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خواجہ سہیل منصور نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256 میں ضمنی انتخاب کے لیےکاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

پیپلز پارٹی کے خواجہ سہیل منصور کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کےلیے جمعہ کو ایک بجے کا وقت دیا گیا ہے۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سہیل منصور نے کہا کہ بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کا مشکور ہوں۔انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا ہے۔این اے 256 سے انتخاب لڑارہے ہیں.

انہوں نے کہا کہ میں اسی حلقے میں بڑا ہوا ہوں۔میں 36 سال ایم کیو ایم ساتھ رہا ہوں۔میں آپ سے معافی مانگوں گا۔

خواجہ سہیل منصور نے کہا کہ میں گناہ کا اعتراف کرتا ہوں۔اس علاقے کو جنت کے بجائے دوزخ میں تبدیل کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہائی رائز بلڈنگ پر اعتراض نہیں لیکن لوٹ مار کے لیے علاقے کو بیچ دیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 44 کروڑ سے زائد کا کام ہوچکا ہے ۔لوگوں نے سب کو آزما لیا ہے ۔کراچی میں جو یہ کہہ رہے تھے ہمیں اختیارات نہیں ملے ہیں ۔ہم کراچی کے بیٹے ہیں۔ہم اس علاقے کو ترقی یافتہ بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ڈلیور کرنے آئے ہیں، عوام نے سب کو آزما لیا ہے ۔اس بار پیپلز پارٹی کو ووٹ دے کر دیکھ لیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اب کنگز پارٹی ہے، جو اپنے شہدا کہتے تھے، اپنے اسیر کارکن تھے، اب سارے سارے کنگ آئیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں خواجہ سہیل منصور نے کہا کہ میں 239 سے جیتا ہوا ہوں۔اس کے تمام فارم میرے پاس تھے۔اس وقت روحانی باپ کی ہوا تھی۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مہاجر پاکستانی ہے ۔ہم نے پاکستان آکر اپنی شناخت کو تبدیل کردیا۔میرے کردار کو بھی جانتے ہیں ۔ کراچی میں نعرہ لگتا ہے کہ ہمارے پاس اختیارات نہیں ۔

ایم کیو ایم سے علیحدگی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میرے اختلاف رابطہ کمیٹی میں ہوئے۔ کنگز پارٹی میں وہی چہرے دوبارہ آئیں گے۔اگر آپ اقتدار میں بیٹھ کر ڈلیور نہیں کرسکتے۔تو آپ کو اقتدار چھوڑ دینا چاہیے۔

فیضان راوت نے این اے 254 سے کاغذات جمع کرائے

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما فیضان راوت نے بھی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 254 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں فیضان راوت نے کہا کہ بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کا مشکور ہوں نے مجھے ٹکٹ دیا۔ ایک جماعت کو یہاں پر کافی ووٹ پڑے ۔نجیب ہارون یہاں پر کبھی بھی نہیں آئے ۔ہم نو حلقوں پر فائٹ کرکے دکھائیں گے۔کراچی فرسٹ ہے۔ یہ ہمارا گھر ہے ۔اس گھر کو ہم ترقی دیں گے۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے دل محمد، شہزاد مجید کے علاوہ پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی ان کے ہمراہ موجود تھی۔