لاہور(اُمت نیوز) سمندر حدود کی خلاف ورزی کرنے بھارت میں گرفتارکیے 17 پاکستانی ماہی گیر کو رہا کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماہی گیر کراچی، سندھ اور آزاد کشمیر کے رہنے والے ہیں ۔ سمندری حدود کی خلاف ورزی پر انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔
رہائی پانے والے میں 13 ماہی گیر اور 4 دیگر افراد شامل ہیں،رہا ہونے والوں میں عامر، محمد اسلم، سجاد علی، ماجد خان اور عمر ،عبدالسلام، شبیر احمد، محمد رفیق، میر، لالو، مقبول شاہ،جمن، عثمان، عالم، اللہ وسایا، ساون اور متھن بھی رہا ہونے والوں میں شامل ہیں
ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ رہا ہونے والے قیدیوں کو ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کر دیا گیا ۔
ایدھی ترجمان کاکہنا ہے کہ رہائی پانے والوں کو انکے گھروں تک پہنچایا جائے گا۔