لاہور(اُمت نیوز) پی ٹی آئی چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے قتل کرنے کیلئے دو لوگوں کو ٹاسک دیا گیا ہے۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے متعلق میرے پاس تمام ثبوت موجود ہیں۔ مجھے قتل کرنے کیلئے دونوں پیشہ ور قاتلوں کو رقم دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ترجمانوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عمران خان نے انکشاف کیا کہ جنوبی وزیر ستان کے علاقے بدر میں مجھے مارنے کیلئے دو لوگوں کو ٹاسک
دیا ہے ۔قتل کرنے والے دونوں پیشہ وار قاتل ہیں ۔ ان کو رقم بھی دے دی گئی ہے۔
عمران خان نے دعویٰ کیا کہ طاقتور ادارے جے آئی ٹی کے ثبوتوں کو مٹانے کی کوشش کررہے ہیں۔