سکھر(اُمت نیوز)ڈویژنل اسسٹنٹ کمشنر انکم ٹیکس غلام شبیر شیخ کو گارڈ کی موجودگی میں بس ٹرمینل سے اغوا کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈویژنل اسسٹنٹ کمشنر انکم ٹیکس کو سکھر بس ٹرمینل کے قریب سے اغوا کیا گیا ہے۔غلام شبیر شیخ ڈیوٹی کے بعد گھر واپس جا رہے تھے
ان کے ساتھ سٹینو گرافر کامران جمالی اور سکیورٹی گارڈ زین العابدین بھی تھے،
سکیورٹی گارڈ کا کہنا تھا کہ مسلح ملزمان کی گاڑی بس ٹرمینل کے قریب آ کر روکی اور جی ایل آئی کار میں ڈال کرساتھ لے گئے ہیں
ملزمان نے سٹینوگرافر اور گارڈ کو چھوڑ گئے ، دونوں افراد نے سائیٹ تھانے پہنچ کر پولیس کو اطلاع دی ہے