ترکیہ اور شام میں زلزلے پر قومی کھلاڑی بھی رنجیدہ

 

کراچی (اُمت نیوز) پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کا ترکیہ او رشام میں زلزلے سے ہونے والے نقصانا ت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں بابر اعظم کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث ہونے والی بڑی تباہی کی خبریں سن کر دلی افسوس ہوا ہے۔متاثرین زلزلہ کیلئے دعائیں ہیں

دوسری جانب شاداب خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ زلزلے سے متاثر ہونے والوں کیلئے میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں

اس کے علاوہ سابق کپتان شعیب ملک نے بھی زلزلے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ ترکیہ اور شام میں 7.9 شدت کے زلزلے سے متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جس کے باعث مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 5000 سے تجاوز کرچکی ہیں اور سینکڑوں افراد زخمی ہیں۔