ایبٹ آباد(اُمت نیوز)ایبٹ آباد میں مکان آتشزدگی سے 4افراد جاں بحق ہوگئے ہیں
تفصیلات کے مطابق آگ لگنے کا یہ افسوسناک واقعہ ایبٹ آباد میں سبزی منڈی کے قریب گھرمیں پیش آیا ہے۔جس میں 4افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے ہیں
مکان میں آگ لگنےسے جھلس کر جاں بحق ہونے والے افراد میں چار بچے بھی شامل ہیں،جاںبحق ہونے والوں میں 1 ماہ کا شعیب ، 2سال کا عثمان ،2 سال کی آسیہ اور 8 سالہ مریم شامل ہیں
ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد عارف خٹک موقع پر موجود ہیں۔