اسلام آباد(اُمت نیوز) مستعفی پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے اسمبلی سپیکر سے چند دن کی مہلت مانگ لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مستعفی پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی نے سپیکر اسمبلی راجہ پرویزاشرف سے ٹیلی فون کے ذریعے رابطہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی ارکان نے کہا کہ مزید کچھ دن اور پارلیمنٹ لاجز میں رہنے کی اجازت دی جائے کیونکہ ہمارا بہت سارا سامان لاجز میں موجود ہے
جسے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے درخواست منظور کرتے ہوئے ڈائریکٹر پارلیمنٹ لاجز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سابق ممبران کو پندرہ روز کی مزید مہلت دی جائے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پی ٹی آئی کے مستعفی 4 ارکان اسمبلی کے پارلیمنٹ لاجز کے تالے توڑ کر خالی کیا گیا تھا