اسلام آباد(اُمت نیوز) وزیر اعظم شہباز نے ترکیہ کا دورہ ملتوی کردیا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزراء سمیت آج ترکی روانہ ہوناتھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعظم شہبازشریف شرکت کریں گے،کشمیر کے یوم یکجہتی پر ویزر خارجہ بلاول بھٹو زرداری قرارداد پیش کرینگے
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ’’وزیراعظم ریلیف فنڈ برائے متاثرین زلزلہ ترکیہ‘‘کیلئے اکاؤنٹ قائم کر دیاگیا ہے ،
ترکیہ میں آنے والے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے وزیراعظم ریلیف فنڈ ’’جی۔ 12166‘‘ قائم کیا گیا ہے ، فنڈ کےقیام کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔
آفس آف دی کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس نے نوٹیفیکیشن جاری کیا، وزیراعظم نے برادر ملک ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئےفنڈ اکٹھا کرنے کا اعلان کیا تھا ۔