شیخ رشید نے جیل سے ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا

راولپنڈی(اُمت نیوز)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے جیل سے ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔سابق وزیر داخلہ NA62سے الیکشن لڑیں گے۔
شیخ راشد شفیق کا کہنا تھا کہ کل جیل جاکر ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی پر شیخ رشید کے دستخط کراؤنگا،
انہوں نے مزید کہا کہ میں این اے 60 سے الیکشن میں حصہ لوں گا ،کل اپنے اور شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے ہیں۔
خیال رہے کہ پولیس نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو ان کے پنڈی میں واقع گھر سے گرفتار کیا گیا تھا