لکی مروت، پولیس و سیکیورٹی فورسز کامشترکہ آپریشن، 12 دہشتگرد ہلاک

لکی مروت(اُمت نیوز)لکی مروت میں پولیس وسکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں 12 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی خفیہ اطلاع ملنے پر عمل میں لائی گئی ،ملزمان ٹانک کی طرف دہشتگرد کارروائی کے لیے جارہے تھے۔
رپورٹس کے مطابقپولیس اہلکار دہشتگردوں کی فائرنگ سے محفوظ رہے، ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں نے دسمبر 2022 میں 6 پولیس اہلکاروں کو شہید کیا تھا۔