صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن میں تاخیر کیلئے PDM نے حکمت عملی تیار کرلی

اسلام آباد(اُمت نیوز) صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن میں تاخیر کیلئے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے حکمت عملی ترتیب دے دی ہے
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف، سابق صدر آصف زرداری اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ
اتحادی حکومت عدالتوں میں الیکشن میں تاخیر کیلئے درخواستیں دائر کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہسندھ حکومت کی طرف سے سب سےپہلے عدالت میں رٹ پٹیشن دائرکی جائےگی اور بلوچستان حکومت دوسرے مرحلے میں رٹ پٹیشن دائر کرے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ دونوں درخواستوں میں موقف اپنا یا جائے گا کہ نئی مردم شماری کے بعدالیکشن کروائے جائیں اور نئی حلقہ بندیاں لازمی مردم شماری کے بعدہیں۔
آئینی طور پر کم سے کم 90 دن نئی حلقہ بندیوں کے عمل کیلئے درکار ہوتے ہیں۔
خیال رہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل ہیں اور نگران حکومتیں کام کر رہی ہیں۔