اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ہر طرف دستک دی جارہی ہے، اتنی دستکیں دی جارہی ہیں کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ اتنی مقبولیت ہونے کے باوجود عمران خان نے اسمبلیاں توڑکراپنے پاؤں پر کلہاڑی مارلی ۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت وہ صورتحال نہیں کہ عمران خان کو گرفتار کیا جائے، ذوالفقار علی بھٹو بہت مقبول تھے لیکن انہیں گرفتارکرکے پھانسی دیدی گئی، غریبوں کے پاس کھانے کو نہیں ہے وہ جیل بھرو تحریک میں کیوں جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جیل بھرنے سے پی ٹی آئی کو کیا فائدہ ہوگا، یہ کیا روایت بنادی گئی ہے جو جیل میں جائے گا بڑا لیڈر بن جائےگا۔غریبوں کے پاس کھانے کو نہیں وہ جیل بھرو تحریک میں کیوں جائے گا۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عمران خان گالم گلوچ، لڑائی، جیلوں کے علاوہ کوئی مثبت کام کریں،عمران خان گندے لوگوں کو سائیڈ کرکے پارٹی کے اچھے لوگوں کو سامنے لائیں، میں ہواؤں کے خلاف عمران خان کیلیے ہی کھڑا ہوا ہوں، میں نے جو باتیں کیں وہ ٹھیک نکلیں۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہر طرف دستک دی جارہی ہے، اتنی دستکیں دی جارہی ہیں کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے، یوں سمجھ لیں گھنٹی کی تاریں کاٹ کرڈائریکٹ کردی گئی ہے، عمران خان ایک اچھے انسان اور لیڈر ہیں اللہ انہیں ہدایت دے۔